پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے تقریبا  70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا جس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے مشن کی سفارشات کاجائزہ لیا جائے گا۔

بھارت نے ہمارے پانی کیساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی تو پھر جنگ تصور کریں، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے سفارشات کی منظوری کی صورت میں اگلی قسط کی رقم 12 مئی تک پاکستان کو مل جائے گی۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔

اگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریبا 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *