کل پانچ گھنٹے مسلسل مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، آئیسکو نے شیڈول جاری کر دیا۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آئیسکو ریجن میں کل بروز بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ ڈویلمپنٹ ورکس/ اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔