پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا نیویارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کیخلاف مہم تیز، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ پہلگام میں حملے کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہیے، ایسا کرنے سے مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
میناکشی گنگولی نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔
دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی گواہی مودی کی جارحیت کا ثبوت ہے، مودی کے پہلگام فالس فلیگ کو بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔