جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت اپنی ناکام سکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی( جے یو آئی ۔ف ) کے سربراہ مولانا فضل الر حمٰن کی رہائشگاہ آمدہوئی ، ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان بین الاقوامی اور خطے کی موجودہ صو رت حال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی ۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار اور طارق بھی موجود تھے، اس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، نئی دہلی اپنی ناکام سکیورٹی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اپنی سیا سی ساکھ کوبچانے کیلئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری کو چاہیے اس اہم مسئلے سے متعلق اپنا کردار ادا کریں، ان مزید کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔