ہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سیکیورٹی اداروں پر کڑی تنقید ہونے لگی ، بھارتی سکیورٹی پر بھارت میں ہی سوالات اٹھنے لگے ۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سخت سوالات کیے ، اکھلیش یادوکاکہنا تھا کہ متاثرین کے اہل خانہ کے بیانات دباؤ میں بدلے جا سکتے ہیں، مگر سچائی نہیں، بی جے پی بدمعاشوں کو تحفظ دیتی ہے، عوام بے سہارا رہتے ہیں ۔
اکھلیش یادو نے سوال کیا کہ بی جے پی کے 250 وی وی آئی پیز کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات، عام شہری غیر محفوظ ہیں ، اپنی ہی عوام کی جانوں سے کھیل کر بی جے پی سیاسی فائدے سمیٹنا چاہتی ہے۔
بھارتی سیکیورٹی پر سوالات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی من گھڑت بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے ۔