مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق صرف اپریل میں فی لیٹر 20 روپے کمی ہونی چاہیے تھی، حکومت نے اپریل میں دو بار تیل کی قیمتوں میں کمی معطل کر کےعوام کو ریلیف سے محروم کیا۔