بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری پاکستانی قوم متحد ہے : سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان

بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری پاکستانی قوم متحد ہے : سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر بھارت کیساتھ معاملہ ہوگا تو پوری پاکستانی قوم متحد ہے،افغانستان کیساتھ کوئی معاملہ ہوا تو قوم ایک صفحے پر نہیں ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمٰن نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے سب مجاہد بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہم نے اپنے تعلقات بہتر کیوں نہیں کئے؟ جب تک سیاسی قیادت ایک ساتھ نہیں ہوگی ،سفارتی کامیابی ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ناکام سکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان

ہم اپنے معاملات کو سلجھانے کے بجائے الجھا رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو بسانے، آباد کرنے کی بات کی گئی، اسرائیلیوں کو جبری طور پرفلسطین میں آباد کیا گیا، فلسطین معاشی طور پر کمزور تھا پھر کیوں وہاں یہودیوں کو بسایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ اب یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فلسطینیوں نے زمینیں بیچیں، یہودی آباد ہوگئے۔ فضل الرحمان نے مزیدکہا کہ مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس امریکا، یورپ اسرائیل کا ساتھ دے رہےہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *