پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں بھارت کو بری طرح شکست دے دی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا کے اکاونٹس بند کئے جانے کے بعد پاکستان کی وزرات اطلاعات و نشریات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر نشر کر کے مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔
ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ وررانہ صلاحیتوں، قومی دفاع اور وطن کے دفاع کے جذبے کی عکاسی کی گئی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے یوٹیوب چینلز بند حقائق کو چھپا نہیں سکتا۔ بھارت سمجھ رہا تھا کہ پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرکے بیانیہ بنانے میں سبقت لے جائے گا۔ پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں بھارت کو بری طرح شکست دے دی ہے۔
پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور عوام نے مودی سرکار سے بیانیے کی ناکامی پر سوال اٹھانا شروع کرددیئے ہیں۔