پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کی حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس آپس میں گتھم گتھا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگرس رہنما اور مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی نےبھارتی حکومت بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا ثبوت بھی طلب کر لیا ہیں۔
سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟
سردار چرن جیت سنگھ چنی نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟ 2019میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔
سردار چرن جیت سنگھ چنی کے سوالات کے جواب میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے حکمران جماعت بی جے پی نے سردار چرن جیت سنگھ چنی اور انکی جماعت پر بھی الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
بی جے پی نے سردار چرن جیت سنگھ چنی کے سوالات کے جواب میں کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دے دیا ۔
بی جے پی ترجمان سمبت پترا کا الزام کہ کانگرس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگرس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیا۔