ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی سے بنی حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی سے بنی حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ تصویر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر یکم مئی کو بغیر کسی وضاحت کے پوسٹ کی۔ تصویر میں انہیں واشنگٹن میں واقع لنکن میموریل کے ریفلیکٹنگ پول کے قریب شرٹ کے بغیر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اے آئی سے تیار کردہ اس منظر میں ٹرمپ سنہری رنگ کی انفلیٹیبل کرسی پر لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سینیٹر مارکو روبیو اور ڈگ برگم بھی موجود ہیں۔ تصویر میں ایک خاتون بھی دکھائی گئی ہے اور تمام افراد مسکراتے ہوئے پُرسکون انداز میں پوز دے رہے ہیں۔

یہ تصویر ان متعدد ڈیجیٹل اور اے آئی تخلیقات کا حصہ ہے جو ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول کی مجوزہ تزئین و آرائش کے حوالے سے اپنے وژن کو اجاگر کرنے کے لیے شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں پانی کو گہرے نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے جسے انہوں نے امریکی پرچم کے بلیو رنگ” سے تشبیہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں بڑا فضائی بحران پیدا ہوگیا، بڑی ایئرلائن دیوالیہ ، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں

ٹرمپ نے اس سے قبل ایک تقابلی تصویر بھی جاری کی تھی جس میں سابق صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت میں اسی مقام پر الجی (کائی) کی موجودگی کو دکھایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ ان کا منصوبہ اس تاریخی مقام کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں ٹرمپ نے کمنگ سون  لکھا اور کہا کہ یہ وہی ملک ہے جو پہلے تھا اور اب ٹرمپ کے بعد مختلف ہوگا۔

editor

Related Articles