اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی منظوری کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے تحت قیمتوں میں 4 فیصد تک کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جون کے لیے امریکی خام تیل کی قیمت 4.24 فیصد کمی کے بعد 56 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔ اسی طرح، برطانوی خام تیل کے جولائی کے سودے 3.84 فیصد کمی کے بعد 59.08 ڈالر فی بیرل پر طے پائے ہیں۔
واضح رہے کہ اوپیک پلس نے جون کے مہینے کے لیے تیل کی پیداوار میں روزانہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل اضافے کا اعلان کیا ہے۔