وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔  اس موقع پر نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور سروسز چیف بھی موجود تھے۔

  دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو موجودہ سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں بھارت کی مشرقی سرحد پر بڑھتی ہوئی جارحیت  سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وارفیئر   اور دہشت گرد تنظیموں کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی گئی۔ وزیراعظم کو علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، بدلتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا۔

 اشتعال انگیزی کے پیش نظر روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئ۔ وزیراعظم کے دورے کے موقع قیادت نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقتی چوکسی، ادارہ جاتی ہم آہنگی، اور آپریشنل تیاری کو ناگزیر قرار دیا۔ قیادت کا تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر مبہم عزم کا اعادہ کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے ہے۔پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی فوج میں سے ایک ہے۔ پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *