سوزکی آلٹو کا شمار پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ نئی سوزوکی آلٹو اپنے سٹائل، ایندھن کی بچت کے لیے مشہور ہے، اور اب اس نئے رنگ کی متعارف ہونے سے یہ مزید پرکشش ہو گئی ہے۔
سوزوکی آلٹو پاکستان میں گاڑی چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے، جن میں سفید، سلکی سلور میٹالک، خالص سرخ، اور نیلا سیاہ موتی شامل ہیں۔
حال ہی میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک گاڑی سوزوکی آلٹو کے لیے نیا رنگ “منرل گرے” متعارف کرایا ہے۔ سوزوکی آلٹو منرل گرے اب بکنگ اور ترسیل کے لیے دستیاب ہے۔
اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی سیل میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ یہ رنگ وہ صارفین کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے جو اپنی گاڑی کو منفرد اور جدید دیکھنا چاہتے ہیں۔