بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، لائن آف کنٹرول پر متعدد بھارتی پوسٹیں تباہ

بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، لائن آف کنٹرول پر متعدد بھارتی پوسٹیں تباہ

بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فوج کا بھرپور ردعمل ، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں ،  پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا جس سے پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں، پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے،اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *