بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید

بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید

بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔

بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ  ہے، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *