آئی سی سی میں بڑی تبدیلی ، اہم عہدیدار کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

آئی سی سی میں بڑی تبدیلی ، اہم عہدیدار کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اہم انتظامی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں وسیم خان نے جنرل منیجر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چار برس تک اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کے بعد جون میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔

وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بننے کے بعد آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس دوران انہوں نے تنظیمی امور اور کرکٹ کے عالمی معاملات میں اہم کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :کرکٹ کے میدان میں نئی ہلچل، آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ، بڑے فیصلوں کا امکان

وسیم خان اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تین برس تک چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے۔

پی سی بی میں خدمات کے بعد وہ آئی سی سی سے منسلک ہوئے اور عالمی سطح پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔

آئی سی سی میں دو برسوں کے دوران کئی سینیئر عہدیداران اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو چکے ہیں، جبکہ جے شاہ کے دور میں متعدد نئے آفیشلز نے اہم عہدے سنبھالے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *