بھارت کا بزدلانہ حملہ، عالمی میڈیا کی جانب سے بھی شدید تنقید

بھارت کا بزدلانہ حملہ، عالمی میڈیا کی جانب سے بھی شدید تنقید

پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ حملے کے بعد بین الاقوامی اداروں نے نہ صرف پاکستان کےمتاثرہ علاقوں کے  مناظر شیئر کیے بلکہ ‘مہلک حملوں’ جیسی اصطلاحات بھی استعمال کیں۔ انہوں نے اس کے بعد لوگوں کو درپیش افراتفری اور خوف کے بارے میں رپورٹ کیا۔

اسکائی نیوز کی رپورٹنگ

اسکائی نیوز نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں آزاد کشمیر میں مقیم پاکستانیوں کو خوف و ہراس کی حالت میں دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں حملوں سے ہونے والی تباہی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sky News (@skynews)

 

الجزیرہ کی رپورٹنگ

الجزیرہ نے حملے کے بعد پاکستانی اسپتالوں میں زیر علاج خواتین اور بچوں سمیت زخمی شہریوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

یہ کوریج بین الاقوامی رہنماؤں اور دنیا کے لیے اس بات کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہے کہ بھارت نے دراصل پاکستانی شہریوں پر براہ راست حملہ کیا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ

نیو یارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ آپریشن کے دوران ہندوستانیوں کے بڑے نقصانات کے ثبوت بڑھ رہے ہیں۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق کم از کم دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے جسے بھارت نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaad Digital (@azaadigital)

قابل اعتماد بین الاقوامی رپورٹنگ بھارتی میڈیا کے بالکل برعکس ہے جو پروپیگنڈا پھیلانے اور اپنے شہریوں کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل بھارت کے معروف اخبار دی ہندو نے خبر دی تھی کہ پاکستان نے کم از کم تین طیارے مار گرائے تھے تاہم بعد میں اس خبر کو ڈیلیٹ  کردیا گیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ایک تجزیہ کار  نے کہا کہ اس بار بھارت نے پاکستان میں متعدد مقامات کو نشانہ بنا کر اور پنجاب میں پاکستانی علاقے میں گہرائی تک حملہ کرکے “اپنی فوجی کارروائی میں دو اہم حدیں عبور کی ہیں”۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *