پاک بھارت گشیدگی کے پیش نظر پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہیں گے۔
وزیرتعلیم کے مطابق چھٹیوں کے احکامات سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کےلئے ہیں۔ جبکہ پیر 12 مئی سے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے، بشمول مانسہرہ، معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی عملے کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات فوری طور پر بند رہیں گے، جبکہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کی بیرونی اور چھتوں کی روشنیاں بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔