بھارتی ڈرون جارحیت، پاکستان میں امریکی قونصل خانے کا سیکیورٹی الرٹ، برٹش کونسل کے امتحانات منسوخ

بھارتی ڈرون جارحیت، پاکستان میں امریکی قونصل خانے کا سیکیورٹی الرٹ، برٹش کونسل کے امتحانات منسوخ

لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے جمعرات کو اپنے عملے اور امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں، دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان میں ہونے والے امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے۔

جمعرات کو ایڈوائزری کے مطابق قونصل خانے نے اپنے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیونکہ ان خدشات کے پیش نظر کہ اس واقعے کے بعد فضائی حملے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فضائی حملے ہوسکتے ہیں، تمام اہلکاروں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

قونصل خانے نے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہریوں کو بھی بغیر کسی تاخیر کے نقل مکانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اگر وطن واپس روانگی محفوظ نہیں ہے تو افراد کو اگلی اطلاع تک وہاں پناہ لینی چاہیے‘۔

اگرچہ ڈرون کی اصل کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، لیکن یہ پیش رفت پاک بھارت سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے، جس میں حالیہ دنوں میں لاہور، راولپنڈی، بہاولپور اور ننکانہ صاحب سمیت متعدد شہروں میں ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

برٹش کونسل نے لاہور میں امتحانات منسوخ کر دیے

برٹش کونسل نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں ہونے والے تمام بورڈ امتحانات منسوخ کر دیے ہیں۔ ان کے بیان کے مطابق امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ امیدواروں کی حفاظت کو بنیادی تشویش کے طور پر کیا گیا تھا۔

یہ اعلان گزشتہ روز کے مؤقف سے ہٹ کر ہے جب برٹش کونسل پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال کے باوجود تمام امتحانات منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہیں گے۔ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے پہلے سرکاری بیان میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ جمعرات کو ہونے والے تمام امتحانات منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔

اس سے پہلے طلبا کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ امتحان سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے پرائیوپ امیدواروں کے معاملے میں اپنے متعلقہ اسکولوں یا کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔ برٹش کونسل نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ منسوخ شدہ امتحانات کو کب ری شیڈول کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *