دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا کی جانب سے مختلف علاقوں پر حملے کے الزامات کی تردید

دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا کی جانب سے مختلف علاقوں پر حملے کے الزامات کی تردید

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےبھارت کی جانب سے پاکستان پر پٹھانکوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دعوے مکمل طور پر جھوٹے، سیاسی محرکات پر مبنی اور ایک لاپرواہ پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزامات عائد کرنا بھارت کی ایک دانستہ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور جارحیت کا جواز پیدا کرنا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور فوجی مقاصد کے لیے غلط معلومات کے استعمال کی کوشش ہیں۔ پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس خطرناک رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور اسے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت کرے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے مگر اشتعال انگیزی، دھمکیوں اور گمراہ کن کوششوں کے سامنے جھکنے والا نہیں۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی کشیدگی کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر حق محفوظ رکھتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *