بھارتی جارحیت ،حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثر جوابی کارروائی

بھارتی جارحیت ،حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثر جوابی کارروائی

بھارت کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان کے خلاف جارحیت پر مسلح افواج کا منہ توڑ جواب جاری اور بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف موثر کاروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا اور جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی افواج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا پاک فوج سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھر پور فائرنگ سے جواب دیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *