فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب لاہورکی فضائی حدود میں بند کیےگئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔