مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمدعلی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں ان کی رہائی ناگزیر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی و قانونی خلاف ورزی ہے بانی پاکستان تحریک انصاف کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
وہ ہی قوم کے حقیقی رہنماء ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی ۔