بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک عارضی طور پرمعطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا سرینگر ایئرپورٹ شامل ہے۔
بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈگو نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دی تھیں جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں۔