پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے : محسن نقوی

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے اورانہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی و چینل کے مطابق محسن نقوی نے 48 گھنٹوں کے اندر امریکی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر کے ساتھ دوسری اہم میٹنگ کی ۔ ملاقات کے دوران امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو جواب ایک کا دو ہوگا، محسن نقوی

بات چیت کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر توجہ مرکوز کی گئی ۔محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدگی اور ابھرتی ہوئی صورت حال بشمول ہندوستان کی ڈرون دہشت گردی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان نے تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے موثر اقدامات کیے اور درجنوں ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جس میں خطے کی خطرناک صورتحال کا مکمل ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *