بزدل بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگا، ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 5 افراد شہید

بزدل بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگا، ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 5 افراد شہید

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی،  بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔  

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج  لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا نے لگی، بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور  کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی  فوج  کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے،  بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

ایس ایس پی کوٹلی کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں ہوا جہاں چار افراد جان کی بازی ہار گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی فوج کوہزیمت کا سامنا ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں

سپریٹنڈنٹ پولیس کوٹلی عدیل احمد کے مطابق مرنے والوں میں راجہ شہپال، عثمان خالد، ثمرہ آصف اور ایک 40 دن کی شیر خوار بچی شامل ہیں۔ ایس پی کے مطابق نکیال سیکٹر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب ضلع باغ کے مضافاتی علاقے چوکی میں ایک گھر پر گولہ گرنے سے 22 سالہ نوجوان اسامہ ہلاک ہو گیا جبکہ ان کی دو بہنیں زخمی ہوئیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے ، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگیں ۔

 پاکستان کابھارتی فوج کو منہ توڑ جواب ، متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ

دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کاروائیاں ، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں،   سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی  رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی جبکہ پاک فوج نے دشمن کی  پوکران  مارٹر بگھسر  پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ  پوسٹ  بھی تباہ کردی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے،  ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی  فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *