ویب ڈیسک۔ بھارت کی سازشیں ناکام، عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا۔ اسلام آباد: بھارت کو ایک اور عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط منظور کر لی۔
آئی ایم ایف بورڈ نے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے دوسری قسط کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے قسط روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کی مدت 37 ماہ اور حجم 7 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کو پہلی قسط 27 ستمبر کو ملی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے 1.3 ارب ڈالر کا قرض بھی جلد منظور ہو سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال میں آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کیے، جن میں پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرائط شامل ہیں۔