امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور پاک  بھارت کشیدگی میں کمی کروانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش سامنے آئی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف عاصم منیر کو ٹیلیفون کرکے پاکستان کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں، خطے میں امن کی بحالی پوری دنیا کے لیے اہم ہے،بات چیت کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *