وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔
دوسری جانب پچھلے تین گھنٹوں سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔
پاکستان نے انڈیا کے مسلسل حملوں کے جواب میں آج صبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کردیا ہے، پاکستان نے ’فتح ون میزائل سسٹم‘ کے ذریعے انڈیا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصُوص‘ کے تحت انڈیا میں متعدد جگہوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ انڈین علاقے بیاس میں ’براہموس میزائل‘ کی سائٹ تباہ کردی گئی ہے۔