بھارت کے ساتھ کشیدگی: ’نیوکلیئر آپشن‘ زیر غور نہیں، ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھیں گے، خواجہ آصف

بھارت کے ساتھ کشیدگی: ’نیوکلیئر آپشن‘ زیر غور نہیں، ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھیں گے، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے  بھارت کے ساتھ جاری شدید فوجی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک جوہری آپشن زیرغور نہیں لایا گیا ہے، لیکن اگر ایسی صورتحال سامنے آتئی تو پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا تماشا دیکھنے والے بھی متاثر ہوں گے۔

نجی ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان خواجہ آصف نے کہا کہ میں دنیا کو بتا رہا ہوں کہ اگر وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں تماشائی بنے رہے تو یہ سب کچھ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا۔ یہ بہت وسیع ہو سکتا ہے بڑی تباہی آ سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پیدا کی جانے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمارے آپشنز کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ اتھارٹی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق آپریشنل فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *