بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے، عطا اللہ تارڑ

بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے۔

نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا ہے، رات کو بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رافیل گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرا دیے۔

بھارت سے بات اس وقت ہو گی جب سندھ طاس معاہدہ بحال، تنازع کشمیرحل کرنے پر رضا مند ہوگا ، حافظ نعیم الرحمان

ان کہنا تھا کہ بھارت کی متعدد پوسٹیں، ایئر فیلڈز تباہ ہو چکی ہیں، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ہمارے حملے کے بعد بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا ہے، بھارتی میڈیا بہت اچھل رہا تھا آج ان کی آوازیں بیٹھی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *