امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت سیزیز فائر کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’امریکا کی ثالثی میں طویل رات تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ وہ دونوں ممالک کی جانب سے ہوش اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر میں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Pakistan and India have agreed to a ceasefire with immediate effect. Pakistan has always strived for peace and security in the region, without compromising on its sovereignty and territorial integrity!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 10, 2025

