سمندر کی گہرائیوں میں ایک ننھی سی حیرت انگیز مخلوق پائی جاتی ہے جسے ’’لیف شیپ‘‘ کہا جاتا ہے اور اس کی خاصیت اسے دنیا کی منفرد ترین سمندری مخلوقات میں شامل کرتی ہے۔
یہ چھوٹی سی سی سلگ پودوں کی طرح سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عمل خود نہیں کرتی بلکہ اپنی خوراک سے یہ صلاحیت حاصل کرتی ہے۔
لیف شیپ سمندری کائی کو کھاتی ہے اور اس کے اندر موجود کلوروپلاسٹ کو اپنے جسم میں محفوظ کر لیتی ہے۔ یہی کلوروپلاسٹ سورج کی روشنی کو توانائی میں تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں۔
اس منفرد عمل کو سائنس کی زبان میں ’’کلیپٹوپلاسٹی‘‘کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے یہ مخلوق کچھ عرصے تک پودوں کی طرح سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کر سکتی ہے۔
اپنی سبز رنگت اور پتوں جیسی شکل کی وجہ سے یہ سمندری سلگ نہ صرف خوبصورت نظر آتی ہے بلکہ قدرت کے حیرت انگیز نظام کی ایک مثال بھی پیش کرتی ہے۔سمندر کی یہ ننھی مخلوق ثابت کرتی ہے کہ فطرت میں بقا کے لیے جاندار کس قدر منفرد طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔