مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود

مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود

معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔

ا نور مقصود نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔

معروف دانشور کا کہنا تھا کہ پرچم کی عزت سب کے لیے برابر ہے، جیسے ایک بھارتی اپنے پرچم کی عزت کرتا ہے محبت کرتا ہے، ویسے ہی وہ بھی پاکستانی پرچم کی عزت کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *