پاکستان کا تنازع کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کش کا خیرمقدم

پاکستان کا تنازع کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کش کا خیرمقدم

 پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گای ہے کہ پاکستان پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر ’تنازع کشمیر‘ کا حل تلاش کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر تک پہنچنے میں دیگر دوست ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکا کی کوششیں خطے میں کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام لانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی جانب سے جموں کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت اور پیش کش کا بھی خیر مقدم کرتا ہے اور انہیں سراہتا ہے، کیونکہ تنازع کشمیر ایک دیرینہ تنازع ہے جس کا حل نہ ہونا جنوبی ایشیا اور عالمی امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ تنازع جموں کشمیر کا کوئی بھی منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمول ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔

پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں میں امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *