بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس کھل کر میدان میں آ گئی ، مودی سرکار سے بڑا مطا لبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی حزب اختلاف نے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آ کر ’’آپریشن سندور ‘‘کا جواب د یں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اس معاملے پراپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی کو خط لکھا ہے جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ درج ہے۔
نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی وار اور جنگ بندی کے حقائق فوری طور پر پارلیمان کو بتائیں ۔ انتہا پسند ہند ؤوں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خاندان کے خلاف شرمناک ترین مہم جاری، وکرم مسری کواپنا ایک اکا ؤنٹ محدود کرنا پڑگیا۔