افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمتزلزل عزم کی علامت، آپریشن بنیان مرصوص ، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب بن کر سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ اس کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر اُس نے جارحیت کی کوشش کی، تو اُسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہلاکھ بھارتی فوج ہمیں ہتھیاروں سے ڈرا نہیں سکتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی حملے کے بعد اپنے بیانات میں کہاکہ ہم پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر فوجی محاذ آرائی بھارت نے چنی ہے تو یہ اس کی چوائس ہے، اب یہ کدھر جاتا ہے، یہ ہماری چوائس ہے۔ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا پیغام واضح ہے: ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ہم محاذ آرائی شروع نہیں کریں گے کیونکہ ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں، ہم ہمیشہ تعمیری بات چیت کے راستے پر عمل کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم بھارت کی جارحیت، طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں۔ صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
انہوں نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا مکمل اور بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ پاکستان کی غیور عوام اور افواج یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ طریقے سے نہتے بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دشمن نے پاکستان کی جری قوم کو للکارا ہے، اور بھارت کی اس غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کیا کہکیا بھارت یہ نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار ایک مضبوط فوج ہیں؟ الحمد للہ، افواجِ پاکستان پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور دے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملک کی سرحدوں اور پاک دھرتی کا دفاع ہمارا نصب العین اور خوش قسمتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آخر میں کہاکہ پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے، یہ بھارت ہے جس نے بزدلانہ حملہ کیا۔ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اپنی مرضی کی جگہ اور وقت کے مطابق اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ بھارت کی بوکھلاہٹ اور پاگل پن کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔