سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ، پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیرعبدالباسط نے کہا کہ مودی سرکار پر اپوزیشن اور عوام کا پریشرہے کہ پاکستان سے جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟ ۔
اپوزیشن اوربھارتی عو ام نریندر مودی سے سوال کر رہے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟ سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو اس سےچوکنا رہنا ہو گا۔