پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کو رکوا دیا ہے۔

امریکی صدرنے کہا کہ امریکا نے جنگ بندی میں پاکستان اور بھارت کی مدد کی۔ تجارت میں دونوں ملکوں  کی مدد کو بھی تیار ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ  دونوں ممالک سے کہا تھا کہ جنگ نہ رکی تو تجارت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی رہنما اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن امریکی سفارتی کوششوں کی بدولت یہ تنازع پرامن طریقے سے حل ہوگیا۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کو “مضبوط اور مخلص” قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ اگر آپ تنازعہ روکتے ہیں تو ہم تجارت میں آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اگر کشیدگی جاری رہی تو کوئی تجارت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ جلد ہی پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے گا اور پرامید ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں کسی بھی کشیدگی کو حل کرنے میں پختہ اور ذمہ دار رہیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ہمسایہ ممالک نے ایک انتہائی خطرناک محاذ آرائی کو بند کر دیا ہے اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے ایک تباہ کن کشیدگی کو روکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *