9 مئی مقدمات : عمر ایوب، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

9 مئی مقدمات : عمر ایوب، اسد عمر،  اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی  رہنماؤں عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 9 مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔

عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب ہسپتال داخل ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نیوکلیئر بلیک میلنگ کا جھوٹا بیانیہ بنا رہا ہے، رانا ثنا اللہ

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو ضمانتوں پر حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا، دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے تفتیشی رپورٹ پیش کی جس میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان گناہ گار قرار دیئے گئے ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ اور محمد احمد چٹھہ، محمد اشرف سوہنا سمیت دیگر نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائرکررکھی  ہے۔

علاوہ ازیں اسی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی، عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال رکھے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *