پی ایس ایل 11 کے اہم مقابلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی چھٹی کامیابی حاصل کرلی۔
میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رائلی روسو نے 26 رنز بنائے۔ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل 16 رنز تک محدود رہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے حیدر آبادکنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور حریف ٹیم کو بڑے اسکور سے روک دیا۔155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی نے پراعتماد آغاز کیا۔ کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ان کا ساتھ محمد حارث نے 35 رنز بنا کر دیا، جبکہ کوشل مینڈس نے 21 اور ایرون ہارڈی نے 18 رنز اسکور کیے۔زلمی نے ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا اور یوں ایک اور یکطرفہ کامیابی اپنے نام کی۔فتح کے بعد پشاور زلمی بدستور ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم بنی ہوئی ہے، 7 میں سے 6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 2 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

