پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی( پی ٹی اے )اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت پھیلانے والوں کا گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے، یوٹیوب چینل پر ریاستی اداروں کے خلاف زہریلی پروپیگنڈا کرنے والے احمد نورانی کو پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھگوڑے احمد نورانی نے بھارتی ایجنسی “را” کی زبان بولنا شروع کر دی ،’آزاد ڈیجیٹل’ کو بلاک کرانے کی مہم تیز
بھگوڑے احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان حکومت نے پاکستان میں میرے ’وی لاگ‘ اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے، واضح رہے کہ احمد نورانی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریاستی اداروں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے ان تمام ’وی لاگرز‘ اور سوشل میڈیا ’ایکٹوسٹس ‘ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان پر بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ زہریلا پروپیگنڈا کرنے والوں میں پاکستان سے باہر بیٹھا احمد نورانی سر فہرست تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ بھگوڑے احمد نورانی کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی تھی، بھارت سے متعلق حقائق دُنیا کے سامنے لانے پر احمد نورانی نے اس سے قبل آزاد ڈیجیٹل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرانے کے لیے نشانے پر رکھ لیا تھا، آزاد ڈیجٹیل کے خلاف ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر باقاعدہ مہم شروع کی تھی، جس کے بعد بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے پر بھارت نے اپنے ملک کے اندر آزاد ڈیجیٹل کے ’ایکس ‘ اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا تھا، آزاد ڈیجیٹل کے ڈاکٹر فرحان ورک نے بھی احمد نورانی کو بھارت کا پالتو قرار دیا تھا۔
بھگوڑے احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ان تمام خبروں، تبصروں اور ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنا شروع کر دیا تھا جن میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ بھگوڑے احمد نورانی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد آزاد ڈیجیٹل کی بھارت سے متعلق شائع کی جانے والی خبروں، تبصروں اور ویڈیوز کو اپنے ٹویٹ کے ساتھ ٹیگ کرکے شیئر کرنا شروع کر دیا تھا۔