بجٹ تیاریاں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

بجٹ تیاریاں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

آئندہ مالی سال 2025-26  کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا معاملہ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’’معرکہ حق‘‘ کے شہداء کو خراجِ عقیدت

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافے پر بات چیت بھی متوقع ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *