خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا فیصلہ، جائیدادیں منجمد اور نیٹ ورکس کے خاتمے کی ہدایات

خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا فیصلہ، جائیدادیں منجمد اور نیٹ ورکس کے خاتمے کی ہدایات

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، صوبائی ایکشن پلان کے تحت تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہشتگردوں کی جائیدادیں فوری طور پر منجمد کریں۔

محکمہ داخلہ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت، نہ صرف دہشتگردوں بلکہ ان کے خاندانوں اور سرکاری اداروں میں موجود رشتہ داروں کی بھی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے نادرا سے معلومات حاصل کی جائیں گی اور روابط ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں دہشتگردوں کے رشتہ داروں کی موجودگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ضلعی سطح پر بھی اجلاس منعقد کر کے دہشتگردوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے تمام دہشتگرد نیٹ ورکس کے فوری خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *