اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں 1.71ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں مئی کیلئے کمی کی گئی ہے جس کا اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.68ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 12.42فیصد کمی کی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 13.64فیصد کم کی گئی ہے۔