آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکرادا کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔
ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔
نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کہ پاس گئے اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں۔
اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور انکے جوش کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے
کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوان کی عیادت بھی کی۔ کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر پاک آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے شہداء و غازیان کو خراج تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈر نے مزید کہا کہ پاک افواج ہر لمحہ دشمن پر نظر رکھے ہوئی ہیں اور کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کی صورت میں فوری منہ توڑ جواب دیا جائے۔