عمران خان نے جنید اکبر کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
چند گھنٹے قبل ہی جنید اکبر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھیجنے کی تصدیق کی تھی، ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجنے والے جنید ا کبر کو عمران خان نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ جنید ا کبر سے استعفیٰ لینے کی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت علیمہ خان کے ذریعے ہم تک پہنچی اور یہ اقدام پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اب بیرسٹر گوہر تصدیق کر رہے ہیں کہ عمران خان نے جنید ا کبر کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔