مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

بھارت نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد تقریباً 500 سکھ یاتریوں کے مجوزہ دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی ، مودی سرکار نے  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں آمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، اس پابندی کے تحت بھارت نے نہ صرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکا بلکہ کرتارپور راہداری کو بھی بند کیے رکھا، جو سکھوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پرحملہ کیا اور ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور امرتسر میں میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حصہ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر حملے کی کوشش کر کے الزام پاکستان پر ڈالنے کی سازش کی،  ہندوستان سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے۔

 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کئی دہائیوں سے سکھ مخالف جذبات کے ساتھ کھیل رہا ہے، اور مودی کی متعصبانہ پالیسیوں نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں کے لیے بھی بھارت کی سرزمین تنگ کر دی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ 1950 کے معاہدے کے تحت بھارت کو سکھ یاتریوں کو سال میں چار اہم مذہبی مواقع پر پاکستان میں موجود مقدس مقامات پر جانے کی اجازت دینی چاہیے، جن میں گرو ارجن دیو جی کی برسی، گرو نانک دیو جی کا یومِ پیدائش، خالصہ پنتھ کا یومِ تاسیس (بیساکھی) اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے  کہ پاکستان کے ساتھ سکھوں کی قربت اور بھارت کے خلاف لڑنے کا بیان مودی سرکار کے لئے دردِ سر بن چکا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *