پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والےمزید دو سپاہی جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق6 اور7مئی کی درمیانی شب بھارتی اشتعال انگیزی میں دونوں سپاہی شدید زخمی ہوئےتھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں پاک آرمی کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئیر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے کل شہدا 13 ہوگئے جبکہ 78 شدید زخمی ہیں ، مسلح افواج اور پاکستان کے عوام شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔