خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری عروج پر،سی ٹی ڈی نے اعداد و شمارجاری کردیئے

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری عروج پر،سی ٹی ڈی نے  اعداد و شمارجاری کردیئے

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نےرواں سال صوبے کے 14 اضلاع میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 19 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ رواں سال کے دوران بھتہ خوری کے 73سے زائد واقعات میں87 بھتہ خور نامزد کئے گئے جن میں68  تاحال روپوش ہیں۔

سی ٹی ڈی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پشاوراورخیبر میں بھتہ خوری کے 18 ،18 کیسزدرج ہوئے جن میں پشاورمیں نامزد 34 بھتہ خوروں میں میں سے 18 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 مفرورہیں۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھتہ خوری کے 2 واقعات میں 5 نامزد بھتہ خوروں میں سے ایک کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ خیبرمیں نامزد 5 بھتہ خوروں میں تاحال کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا۔

سی ٹی ڈی دستاویزات کے مطابق ضلع مردان میں 10 کیسز درج کئے جاچکے ہیں۔ چارسدہ میں 5 واقعات میں 2 اورضلع مہمند میں بھتہ خوری کے 4 کیسزدرج کئے گئے جس میں 20 بھتہ خوروں کو نامزد کیا جا چکا ہے۔ ضلع صوابی میں 3 درج کیسز میں ایک بھتہ خور کونامزد کیا گیا ۔ ضلع دیرلوئر میں بھتہ خوری کے  ایک کیس میں ایک ملزم کو نامزد کیا گیا جبکہ مذکورہ ضلع میں کسی بھتہ خورکو گرفتارنہیں کیا گیا ۔ نوشہرہ میں بھتہ خوری کے 3، باجوڑ میں 4، سوات میں 1 ، جنوبی وزیرستان میں 2، شانگلہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے تاہم ان کیسزمیں کسی بھی بھتہ خورکو نامزد نہیں کیا گیا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا خفیہ اور تفریحی فنڈ بے قابو، اربوں کا اضافہ

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں اب تک 68 بھتہ خور مفرورہیں جن کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کےعلاوہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھتہ خوروں کی تفصیلات بھجوا دی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *